(24 نیوز)رب العزت کی مہربانی اور ڈرائیور کی حاضر دماغی سے کوئٹہ سےراولپنڈی جانیوالی ایک نجی کمپنی کی مسافر بس تیزرفتاری کے سبب بے قابو ہو کر چشمہ جھیل میں گرنے سے بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق خوش قسمتی سے ایک نجی کمپنی کی بس نمبر ای۔1252 کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو گئی تاہم خوش قسمتی سےچشمہ جھیل میں گرنے سے بچ گئی۔ مذکورہ بس سڑک کے کنارے کےساتھ پڑے ہوئے پتھروں پر اٹک گئی، اس خوفناک منظر کے بعد تمام مسافروں نے افراتفری مچانے کی بجائے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے شیشوں کو توڑا اور فوری باہر نکلے۔ اس بس میں50 سے زائد مسافر سوار تھے۔
مسافر بس موت سے چند فٹ دور رک گئی
Mar 06, 2021 | 16:05:PM