(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے،سینٹ کی ایک نشست نے ناممکن کو ممکن بنا دیا اور حکومت کے لئے ہر دروازے بند ہوتے جارہے ہیں۔
اب ہم بتائیں گے کہ تحریک عدم اعتماد کس کے خلاف ہوگی ، کب ہوگی اور کہاں ہوگی،ہم بتائیں گے کب تک سپیکر کرسی پر بیٹھا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان مل کر بیٹھ کر منصوبہ بنائیں گے تو یہ حکومت فارغ ہوجائے گی کیونکہ ان کا تو مقابلہ ہی نہیں ہو سکتا۔
اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم نے سینٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی، غیر سیاسی حمایت سے تمام دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں۔ آپ کو پارلیمان حاصل ہے نہ عوام کی۔
بلاول نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کے کارڈ سے ثابت کردیا کہ حکومت کتنی کمزور ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سیاسی اتحاد ہے جو جمہوریت کے لئے یکجا ہے اور دوسری طرف ایک کمزور شخص ہے جو اپنے اندر ناکامی کا طوفان دیکھ رہا ہے اور وہ اپنا توازن کھو رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی اور عدالت پر دباو¿ ڈالنے کے بعد ارکان اسمبلی پر حملہ کرکے نئی روش کی بنیاد ڈال دی گئی ہے۔ ملک میں اڑھائی سال سے ہائبرڈ نظام چل رہا ہے، 3 سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے ۔
سپیکر کب تک کرسی پر رہے گا ،یہ ہم بتائیں گے،بلاول بھٹو
Mar 06, 2021 | 17:17:PM