نوٹ کو عزت دو کا منہ کالا ، اپوزیشن کے بد ارادے پھر زمین بوس ہوئے،شبلی فرا ز کا ٹویٹ

Mar 06, 2021 | 17:27:PM
 نوٹ کو عزت دو کا منہ کالا ، اپوزیشن کے بد ارادے پھر زمین بوس ہوئے،شبلی فرا ز کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے، نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔ 
تفصیلا ت کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عمران خان نے پھر ثابت کیا وہ ایک سچے، کھرے اور بہادر قائدہیں جو اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتے۔ تمام پارلیمنٹیرینز خاص طور پر اتحادی جماعتوں کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے حتمی اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے انشاءاللہ۔