(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج عمران خان ایک دفعہ پھر بڑے مارجن سے سرخرو ہوئے، ایک دفعہ پھر اپوزیشن کے حصے میں تاریخی رسوائی آئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق فر دوس عا شق اعوان نے پا رلیمنٹ ہا ﺅس کے سامنے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یوسف گیلانی کے الیکشن میں جنہوں نے میچ فکسنگ کرکے ٹاس جیتا جو ٹاس انہوں نے جیتا تھا وہ پہلے ہی بائونسر پر کلین بولڈ ہوکر باہر چلے گئے ۔عمران خان نے آج میچ جیت کر نااہل سیاسی بہروپیوں کا چہرہ دکھایا ہے۔
جعلی راج کماری جو اب پھولن دیوی کا روپ دھار چکی ہے ان کی درگت جس طرح آج میرے بھائیوں نے بنائی ہے ،مصدق ملک اور خاقان عباسی نے جس طرح واویلا مچایا ہے آج مجھے چڑیا گھر سے شیروں کے احتجاج کی آوازیں آرہی ہیں۔
اصلی شیر جب گرجتے ہیں تو کاغذی شیر ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اصلی شیر پارلیمنٹ میں دھاڑ رہا تھا تو ان کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ لوگ پارلیمنٹ میں نہیں آئے۔ شرم کا بھاشن دینے والے آج اس اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر لے کر آنیوالے پارلیمنٹ میں نہیں آئے ۔عمران خان نے آج یہ ٹرافی جیت کر ورکرز کے ہاتھ میں پکڑائی ہے،آج پوری قوم نے دیکھ لیا کہ سیاسی تاریخ نے نئی کروٹ لی ہے۔
عمران خان نے چوردروازوں سے آنیوالوں کا راستہ روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ عمران خان نے آج ایک قوم کو روشن مستقبل کی امید دلائی ہے ۔کتنے گرے ہوئے ہیں یہ لوگ جو آج اکٹھے ہوئے ہیں۔ گیدڑوں نے شیر کی کھال پہنی ہوئی ہے، نواز شریف اصلی شیر ہو تو میدان میں آﺅ،پاکستان آئو ،تمہاری شیری دیکھیں ۔آج ایک پرچی والا شہزادہ ہے جس نے والد کی گیارہ سالہ جیل کاٹنے کی بات کی۔ یہ نہیں بتایا کہ کس کے دورمیں جیل کاٹی اور کس نے جیل میں ڈالا ۔سارے مل کر ایک شخص کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے ایک سیٹ جیتنے کیلئے بال ٹیمپرنگ کی۔ نیا نعرہ دینا چاہتی ہوں ایک کھلاڑی سب پہ بھاری۔