ویڈیو معاملہ، علی حیدر گیلانی سے ملنے والوں کی وزیراعظم سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

Mar 06, 2021 | 18:54:PM

(24نیوز)علی حیدر گیلانی کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے معاملے پروزیراعظم عمران خان سے ویڈیو میں مبینہ طور پر موجود چاروں کرداروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق چاروں ارکان نے وزیراعظم سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ،ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی عطااللہ، اسلم خان، جمیل احمد اورفہیم خان شامل تھے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چاروں ارکان کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا ،وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بدعنوان عناصر کو بے نقاب کیا ،ویڈیو کے بعد ہمارے بیانیے کو تقویت ملی کہ یہ کرپٹ لوگ ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں ،سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے۔

مزیدخبریں