(24نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم رہنماﺅں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے ، عمران خان سیاسی شکست کے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو فون کیا،سابق صدر نے شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال، مصدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کی شدید مذمت کی۔
آصف زرداری کاکہناتھا کہ مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے، سابق صدر نے کہاکہ عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے ، پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے۔
سیاسی رہنماﺅں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے، آصف زرداری کی مذمت
Mar 06, 2021 | 19:11:PM