قومی اسمبلی میں تو اتنے لوگ موجود ہی نہیں تھے ۔۔ محسن داوڑ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Mar 06, 2021 | 19:31:PM

 (24نیوز ) اجلاس میں تو اتنے لوگ موجود ہی نہیں تھے ۔۔۔قومی اسمبلی میں  اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں موجود محسن داوڑ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق   وزیراعظم عمران خان کے لئے اعتماد کے ووٹ کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 179 ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔پی ڈی ایم کے رہنما محسن داوڑ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔مراد سعید اور فواد چودھری نے محسن داوڑ کا خیر مقدم کیا۔تاہم محسن داوڑ نے اب تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔
اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جتنے لوگ قومی اسمبلی میں ظاہر کیے گئے اتنے لوگ ہاس میں موجود ہی نہیں تھے۔کیا معلوم جن کا نام ٹک ہوا وہ اسمبلی میں تھا بھی یا نہیں، میں اس معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ کون کون قومی اسمبلی میں آیا، کس کس نے ووٹ کا اندراج کروایا،کیا کسی کا غلط ووٹ کاسٹ تو نہیں ہوا،تمام ویڈیو فوٹیجز موجود ہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ کون کہاں پر بیٹھا ہے۔ تا ہم محسن داوڑ کے دعوے پر تاحال حکومت کا کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں