پاک افغان سرحدی علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک افغان سرحدی علاقے میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ملزم کروڑوں روپے مالیت کی منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاک افغان سرحدی علاقے پیواڑ میں کارروائی کرکے3من چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔پولیس نے چیک پوسٹ پر گاڑی کو روکا توڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ،ملزم گاڑی چھوڑ کر اندھیرے میں فرار ہو گئے، گاڑی سے120 کلو چرس برآمد ہوئی ۔