(24نیوز ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن 16یا17 لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے وہ اگرکرپٹ اور ضمیر فروش ہیں تو پھر انہیں نکال کر اعتماد کا ووٹ لے کر دکھائیں۔
پی ڈی ایم کی جانب سے دیئے جا نےوالے ظہرانے میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ‘ آپ جنہیں چور کہتے ہیں، ان پر شک کرتے ہیں اور پھر انہیں کے ساتھ بیٹھتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ کل آپ کے تھے نہ ہی آج آپ کے ہیں اور آئندہ بھی نہیں ہوں گے ۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے این ایف سی ایوارڈ بھی دیا اور آرڈیننس کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے متعدد ترامیم کرائیں اور یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے صدر مملکت کا حوالہ دے کر کہا اب تو وہ بھی قائل ہوگئے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔
جنہوں نے مجھے ووٹ دیا وہ اگرکرپٹ اور ضمیر فروش ہیں تو پھر انہیں نکال کر اعتماد کا ووٹ لے کر دکھائیں،گیلانی
Mar 06, 2021 | 19:45:PM