اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے،شیخ رشیداحمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔
ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے دونوں حضرات سے ملاقات ہوئی ہے، باجوہ صاحب کے الفاظ دہراتاہوں،انہوں نے کہا کہ جو بھی منتخب حکومت ہو گی پاک فوج اس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل کی ذیلی شق 7 بہت بڑا آرٹیکل ہے۔
انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہئے تھا۔ لوگوں میں جرات ہونی چاہئے، سر عام کہنا چاہئے کہ میں نے ووٹ نہیں دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کے ووٹ کے لئے اتنی جلدی فیصلہ کیا۔
بعد ازاں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کے لئے تعریفی کلمات کہنے سے پہلے ایسے انداز میں وضاحت پیش کی کہ ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا،انہوں نے کہا کہ میں ما لشیا قسم کا وزیر نہیں ۔د ل سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے پہلے بھی وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا لیکن عمران خان کو پاکستان کو بحران سے نکالنے کےلئے سب سے زیادہ محنت کرتے دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ جنگ میں اپنی دانشمندی سے کھیل کو خراب نہیں ہونے دیا ،آج پاکستان کی عظیم افواج دنیا بھر میں 15ویں نمبر سے 10ویں نمبر پر آگئی ہے ،امریکا ،چین اور روس سمیت دنیا بھر کے ممالک کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جس کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا اقتدار کے دن بہت کم لگتے ہیں ،اپوزیشن کا ایک ایک دن بہت بڑا ہوتا ہے ،اب آپ کو نئی سیاسی زندگی ملی ہے اس موقع پر صنعت کاروں اور جاگیر داروں کو چھوڑ کر غریب انسان کو ریلیف دیں ،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے ادارے باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن ہمیں غریبوں پر توجہ دینی چاہئے،مہنگائی کو کم کرنے کےلئے اقدامات کریں،چھوٹے ملازمین کا تنخواہوں پر گزارا نہیں ہورہا ۔بجٹ میں غریبوں کو رعایت دیں ۔