فیصل واوڈا کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن نے امیدوار نامزد کر دیا

Mar 06, 2021 | 20:15:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن نے فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے اپنا امیدوار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے اس حلقے میں شہباز شریف کو شکست دی تھی۔ فیصل واوڈا نے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے قومی اسمبلی سے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا، وہ سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں