ایم کیو ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا، فروغ نسیم وزیر قانون برقرار رہیں گے۔
حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ فروغ نسیم اہم حکومتی اسائمنٹ پر امریکا میں موجود ہیں، فروغ نسیم کو وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے،ذرائع کاکہناہے کہ فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کرنے کے مطالبے کی خبریں غلط ہیں۔
دوسری جانب صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، امین الحق، خالد مگسی،منظور کاکڑ، کہدہ بابر شریک تھے، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینٹ کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر صادق سنجرانی نے سینٹ انتخابات کے لئے حمایت مانگ لی۔