نیب نے150 ایس ایچ اوز کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیب نے پولیس کے 150 ایس ایچ اوز ، افسروں کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ یہ اقدا م صو بہ سندھ میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اس کے متعلق خط لکھ دیا ہے۔نیب حکام کاکہنا ہے کہ تمام بینکوں میں مذکورہ افسروں کے شناختیa کارڈ نمبر بھیجے جائیں گے ۔شناختی کارڈ کے ذریعے تمام بینکوں سے ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔ اکائونٹ کب سے چلایا جارہا ہے؟ لاکر اور ڈیپازٹ کی تفصیلات اوراس ضمن میں 1985ء سے لے کر موجودہ تاریخ تک کا ریکارڈ فراہم کیا جائے گا۔
نیب نے خط میں لکھا ہے کہ بینک کے ذریعےa ایکس چینج کمپنیوں سے غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی تفصیلات دی جائیں۔تمام تر تفصیلات باقاعدہ طریقہ کار کے تحت فراہم کی جائیں۔اور اگر کسی تیسرے شخص کے ذریعے بھی اکائونٹ کھولا گیا ہو تو تفصیلات فراہم کی جائیں۔نیب کے اس اقدام سے محکمہ پو لیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔