حفیظ شیخ کو کیوں شکست ہوئی، شہزاداکبر نےاہم حقائق سے پردہ اٹھادیا

Mar 06, 2021 | 23:43:PM

(24 نیوز)مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے سینیٹ انتخاب میں حفیظ شیخ کی شکست کی وجہ بتادی۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ سینیٹ کے انتخاب میں شفافیت کے مسائل ہیں، یہی حفیظ شیخ کی ناکامی کا باعث بنے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنے خطاب میں بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ الیکشن کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے دوبارہ قانون لے کر آئیں گے۔

مزیدخبریں