محبت جذبہ آفاقی:گھوڑا کئی میل تک پیچھے بھاگتا رہا ۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بیمار گھوڑی کو ہسپتال لے جانے کے دوران گھوڑا اس کی محبت میں ایمبولینس کے پیچھے 8 کلومیٹر تک سرپٹ دوڑتا ہوا ہسپتال پہنچ گیا۔
محبت ایسا آفاقی جذبہ ہے جو صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں جانور بھی اپنے رشتوں سے محبت کی ڈور میں بندھے ہوتے ہیں یقین نہ آئے تو زیرنظر ویڈیو دیکھ لیں جس میں ایک بیمار گھوڑی کو جب اسپتال لے جایا گیا تو گھوڑے نے ایمبولینس کے پیچھے دوڑ لگادی۔
یہ واقعہ ہے بھارت کے ضلع اودے پور کا جہاں ایک بیمار گھوڑی کو ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے جایا گیا تو گھوڑا اس کی محبت میں ایمبولینس کے پیچھے دوڑ پڑا اور 8 کلومیٹر تک دوڑتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق بیمار گھوڑی اور اس کے پیچھے سرپٹ دوڑنے والا گھوڑا ایک ہی ماں کی اولاد ہیں اور جب بیمار گھوڑی کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا تو گھوڑے سے یہ برداشت نہ ہوا اور وہ بہن کی محبت میں ایمبولینس کے پیچھے دوڑتا ہوا ہسپتال تک ساتھ گیا۔
#NDTVBeeps | Horse Follows Ambulance Carrying His Sick Sister pic.twitter.com/ukDjHIZBkK
— NDTV (@ndtv) March 3, 2022
میڈیا رپورٹ کے مطابق گھوڑے کو پیچھے آتا دیکھ کر ایمبولینس ڈرائیور نے بھی گاڑی کی رفتار آہستہ رکھی تاکہ گھوڑا ساتھ ساتھ ہسپتال پہنچ سکے،ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے گھوڑے کی مسلسل اور طویل دوڑ پر’دل گرما دینے والا منظر‘، ’مکمل محبت‘ اور ’یہ بھی جذبات رکھتے ہیں‘ جیسے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
صارفین نے جہاں گھوڑے کی محبت کے جذبے اور جفاکشی کو سراہا ہے وہیں جنگ پسند کرنے والے عالمی رہنماؤں کو اس ویڈیو سے سبق لینے کی بھی تلقین کی ہے۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک صارف عمر زرگر نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ ’ان دنوں انسانوں سے زیادہ جذبہ ہمدردی جانوروں میں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر تنقید کرنیوالوں سے کیسے نمٹا جائے؟بھارتی اداکارہ سنی لیونی نےطریقہ بتا دیا