کورونا کیسز میں کمی،عالمی وبا سے 7افراد جاں بحق

Mar 06, 2022 | 10:11:AM

 (ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے،مزید 755 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 755 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار258 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار661کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.0 فیصد رہی۔جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 265 ہو گئی ہے۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 983، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 621، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 620، بلوچستان میں 35 ہزار 380، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 570 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 520 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 288، اسلام آباد ایک ہزار 17، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    انسان دوست درخت نیم کی چھال سے کورونا کا علاج ممکن
 
 

مزیدخبریں