یوکرین نے امریکی اسٹنگرسے روسی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا،ویڈیو وائرل 

Mar 06, 2022 | 10:36:AM

(ویب ڈیسک)یوکرین نے امریکی اسٹنگر سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے ٹویٹراکاو¿نٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص یوکرین میں داخل ہونیوالے روسی جنگی ہیلی کاپٹر کو امریکی سٹنگر سے نشانہ بناتا ہے میزائل چند سیکنڈ کے اندر ہیلی کاپٹرکا تعاقب کرتے ہوئے اسے ٹکراتا ہے جس کے بعد ہیلی کاپٹر آگ کے ایک شعلے کے ساتھ بھڑک اٹھتا ہے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوجاتا ہے ۔یوکرین کی وزارت دفاع نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ روسی اس طرح مرتے ہیں ۔

مزیدخبریں