108 میگا پکسل کیمرا، سام سنگ گلیکسی اے سیریز کا نیا فون متعارف

Mar 06, 2022 | 10:45:AM

(محمدساجد) اگر اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو سام سنگ کی مصنوعات نے صارفین کی کثیرتعدادکی توجہ حاصل کرلی ہوئی ہے، سمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی اے سیریز کے مختلف فونز متعارف کراچکی ہے،  کمپنی نے زبردست خصوصیات کے حامل ایک اور نیا سمارٹ فون لانچ کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔سام سنگ نے پاکستان میں اپنی اے سریز کا نیا 5 جی اسمارٹ فونز متعارف کرادیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 73 میں زبردست فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔

 موبائل میں حیرت انگیز اندرونی خصوصیات، کیمرہ سیٹ اپ، سکرین کا سائز، بیٹری ٹائمنگ اور موبائل کی کارکردگی بھی عمدہ ہے۔سام سنگ گلیکسی اے 73 

 اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ سمارٹ فون چلانے جا رہا ہے۔

108 میگا پکسل پیچھے کیمرا، فلیش ایل ای ڈی، 2.3 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور سی پی یو،6.7 کا ڈسپلے، کورنگ گریلا کلاس،128 جی بی اندرونی سٹوریج جبکہ ریم 8 جی پی کی نصب کی گئی ہے اور بیٹری 5000ایم اے ایچ کی لگی۔سام سنگ گلیکسی اے 73 کی قیمت پاکستان میں 79,999 ہے جو کہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔

مزیدخبریں