رمضان المبار ک کی آمد ۔۔سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنا دی 

Mar 06, 2022 | 11:54:AM
عمرہ زائرین ،خوشخبری
کیپشن: عمرہ زائرین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی حکام نے رمضان المبارک میں زائرین کیلئے حرمین شریفین مکمل کھولنے کا اعلان کردیا۔ سماجی فاصلہ اور زائرین کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ ، قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ۔مساجد میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائیگی ۔


سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق حرم اور مسجد نبوی کے ساتھ تمام مساجد اور مذہبی جگہوں کو مکمل کھول دیا جائے گا۔انسداد کورونا کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کی شرائط ختم کردی گئی ہے۔مساجد میں مکمل ویکیسنیڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ سماجی فاصلے کی علامتیں ہٹا دی گئیں۔ سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ کا دائرہ بڑھنے کا امکان، یورپ سے بھاری ہتھیار یوکرین روانہ