شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ

Mar 06, 2022 | 12:32:PM

(24 نیوز)ڈکیتی چوری کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات خوفناک حد تک بڑھنے لگے ہیں، پنجاب کے شہر پیر محل کے علاقہ نواحی بستی رانجھیانوالی والا میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کےمطابق عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد، قتل وغارت اور تیزاب گردی  جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

پیر محل کےعلاقہ نواحی بستی رانجھیانوالی والا  شادی شدہ عورت پر تیزاب پھینک دیا گیا۔تیزاب سے خاتون کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا۔تیزاب گردی کی شکار ثمینہ بی بی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ  کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہناتھا کہ سردار نامی شخص نے خاتون پر تیزاب پھینکا ،خاتون کا بیان قلمبند کیا جارہا ہے ،وجوہات بیان کے بعد سامنے آئیں گی، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

مزیدخبریں