بھارتی فوجی کی اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ ، 5اہلکار ہلاک ،12زخمی

Mar 06, 2022 | 14:47:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کی بارڈرسیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6اہلکاروں کو ہلاک اور 12اہلکاروں کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امرتسر بی ایس ایف میس کے اندر کام کرنے والے کانسٹیبل نے غصے میںآکر اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 12زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی اہلکاروں کو گرو نانک دیو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بی ایس ایف کانسٹیبل ستپاکا تعلق کرناٹک سے تھا جو فائرنگ سے خود بھی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی حکام نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ہلاک ہونیوالوں میں کرناٹک کے کانسٹیبل ایس کے ستیپا، بہار کے ہیڈ کانسٹیبل رام بنود، مہاراشٹر کے ڈی ایس تورسکر، جموں و کشمیر کے رتن سنگھ اور ہریانہ کے پانی پت سے بلجیندر کمار شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانسٹیبل سے زیادہ کام لیا جارہا تھا جس سے وہ بہت پریشان ہو گیا تھا۔اس کی بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر سے بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین نے امریکی اسٹنگرسے روسی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا،ویڈیو وائرل

مزیدخبریں