(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ بتا دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخورشید شاہ نے کہا کہ ہماری گنتی پوری ہو گئی ہے اور کوشش ہو گی کہ ایمپائر غیرجانبدار ہوجائے،انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب عمران خان کو گھر جانا ہوگا، ہمارے نمبر پورے ہیں تبھی تو میدان میں آئے ہیں، ہماری کوشش ہوگی ایمپائر نیوٹرل ہو جائے۔
خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہوگئے ہیں، 8 یا 9 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کریں گے، اور ہم جس کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے وہ کامیاب ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو اور عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری۔سعودی عرب کا بڑا اعلان