سوناکشی سنہا بڑی مشکل میں پھنس گئیں ۔۔ وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ایک عدالت نے فراڈ کیس میں بالی ووڈ اداکار ہ سونا کشی سہنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی پر مراد آباد ایک عدالت میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 25 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔سوناکشی سہنا کیخلاف درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سوناکشی کو دہلی میں ہونے والے ایک ایونٹ کے لیے 28 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کیے گئے تھے جہاں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرنی تھی ۔اداکارہ نے تقریب میں شرکت نہیں کی تھی اور رقم بھی واپس نہیں کی تھی ۔ ایونٹ کے آرگنائزر پرمود شرما نے مبینہ طور پر رقم کی وصولی کی بار بار کوششوں کے بعد اداکارہ کے خلاف 2019 میں شکایت درج کروائی تھی۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ نے تقریب میں شرکت کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ تاہم ایونٹ والے دن سوناکشی نے ٹیم سے مطالبہ کیا تھا کہ ایونٹ کا وقت تبدیل کیا جائے تاہم منتظمین نے اس مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیاجس کے باعث سوناکشی تقریب میں شریک نہیں ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے شادی۔سوناکشی نے خاموشی توڑ دی