واٹس ایپ پر گروپ بنانے والے صارفین کیلئے خوشخبری

Mar 06, 2022 | 16:24:PM

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ کی ملکیت والی میسجنگ ایپ جو ہمیشہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی خصوصیات پیش کرتی رہتی ہے۔ اور اس وقت وہ کئی نئے فیچرز پر کام کر رہا ہے، ان میں سے کچھ خصوصیات بیٹا میں ہیں اور کچھ کام جاری ہیں۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے ایک نیا کمیونٹی فیچر متعارف کرانے والا ہے۔ یہ فیچر  گروپ کے ایڈمن کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوگا۔ اس فیچر سے ایڈمنز گروپ کے اندر بھی گروپ بنا سکیں گے۔'اپنے گروپس کو اکٹھا کر سکیں گے، یعنی وہ گروپس جن کو آپ چلاتے ہیں ان تک آپ ایک ہی جگہ پر آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں'۔

واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے ایک نئے چیٹ فیچر پر بھی کام کر رہا ہے جس کے ذریعےتمام گروپس میں اراکین کو ایک ساتھ اعلانات یا پیغامات بھیج سکیں گے اور انہیں اپ ڈیٹ رکھ سکیں گے۔ واٹس ایپ کمیونٹیز ایک بہترین جگہ ہوگی جہاں گروپ ایڈمنز کو پلیٹ فارم پر گروپس پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر مستقبل میں متعارف ہونے والا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن کسی کی اجازت کے بغیر دوسرے ممبرز کے پیغامات ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اور ڈیلیٹ کرنے کے بعد یہ نوٹ ‘Deleted by Group Admin’ کے طور پر ظاہر ہوگا۔

مزیدخبریں