یوکرین پر حملہ ۔۔روسی صدر نے یورپی پابندی کو اعلان جنگ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین پر حملے کے بعد روسی صدر پیوٹن نے یورپ کی طرف سے لگائی جانیوالی پابندیوں کو اعلان جنگ قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میرپوتن نے کہا ہے کہ روس پرمغرب کی عائدکردہ پابندیاں اعلانِ جنگ کے مترادف ہیں انہوں نے خبردارکیا کہ یوکرین میں نوفلائی زون نافذ کرنے کی کوئی بھی کوشش تنازع میں داخل ہونے کے مترادف ہوگی لیکن خدا کاشکر ہے کہ یہ اس پراثراندازنہیں ہوئی ہیں۔
ولادی میرپوتین نے کہا کہ فوجی آپریشن میں صرف پیشہ ور فوجی حصہ لے رہے ہیں ۔مجھے اس پر شک نہیں کہ ہماری فوج تمام کاموں کو پورا کرے گی۔روسی صدر نے واضح کیا کہ وہ اپنے ملک میں مارشل لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ ان کا کہناتھا کہ یوکرین میں سبھی کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہے۔ان کاکہنا تھا کہ مارشل لا کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہوتا ہے اور اس وقت ایسی کوئی صورت موجود نہیں اور مستقبل میں بھی ایسے حالات کا امکان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین نے امریکی اسٹنگرسے روسی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا،ویڈیو وائرل