آگے بڑھ رہے ہیں، ناکام نہیں لوٹیں گے:مولانا فضل الرحمان

Mar 06, 2022 | 17:33:PM

(24نیوز)پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نمبر بھی پورے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک بھی تیار ہے، ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ناکام نہیں لوٹیں گے، حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ارکان کو فرار کرا رہے ہیں،مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان پشاور میں کوچہ رسالدار پہنچے جہاں پر شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سفاک ہاتھوں نے پشاور کے ساتھ ظلم کیا، کسی زمانے میں کچھ لوگ فسادات کرتے تھے جو ناکام ہو چکے تھے، متاثرین کو اطمینان دلانے کیلئے آئے ہیں، ہم سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور باہمی اخوت کا ماحول خراب نہیں ہونے دیں گے، ریاست عوام کو تحفظ فراہم کیوں نہیں کر سکتی، حکمران سمجھتے ہیں کہ عوام کے نمائندے ہیں لیکن وہ ناکام ہو چکے ہیں، تاہم ہم کبھی ناکام نہیں لوٹے، ہم نے شعور اور حوصلہ پیدا کیا جس کے باعث حکمران تنہا ہوچکے ہیں، عدم اعتماد کا معاملہ بڑھ رہا ہے،آگے بڑھ رہے ہیں منزل پر پہنچ کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد۔شہباز شریف  کا بڑا حکم  جاری!

مزیدخبریں