(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں ، ہمارااحتجاج سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیوں کےخلاف ہے ، ہم حق ملکیت کی بات کرتے ہیں، آپ کے حق روزگار کیلئے نکلے ہیں،پیپلزپارٹی کا ایک بار ساتھ دو ملکر عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے، موجودہ حکمرانوں کا مستقبل نہیں انہوں نے بھی لندن بھاگنا ہے۔
لاہور کے ناصر باغ میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 27 فروری سے مزائد قائد سے شروع ہوئے اندرون سندھ گئے ، رحیم یار خان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے ، قائد عوام کا نعرہ تھا روٹی ، کپڑا اور مکان ،روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لاہور سے شروع ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ بے نظیر بھٹو نہتی لڑکی تھی ضیا اور اس کی باقیات سے ٹکرائی ، بے نظیر بھٹو ایک نہتی لڑکی تھی جو مشرف سے ٹکرائی تھی ،بے نظیر بھٹو ایک نہتی لڑکی تھی جو دہشتگردوں سے ٹکرائی ، بے نظیر بھٹو نے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، بے نظیر بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد 1973 کا آئین بحال کرنے کیلئے تھی،18 ویں ترمیم منظور کرائی، بلوچستان کو ان کے حقوق دیئے،پیپلزپارٹی نے پنجاب کو اس کا حق دیا، پیپلزپارٹی نے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ دیا،پہلے لاہور کا صحت کا بجٹ اسلام آباد پر خرچ ہوتا تھا،انہوں نے کہاکہ مانتا ہوں لاہور کے امیروں کیلئے ہم نے کچھ نہیں کیا،لاہور کے غریبوں کیلئے پیپلزپارٹی نے بہت خدمت کی ہے ، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں ،سلیکٹڈ نے لاہور میں نعرہ لگایا تھا50 لاکھ گھر دوں گا،شہید بے نظیر نے روٹی، کپڑااورمکان کا نعرہ لگایااور اسے پورا کیا،جھوٹے وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، وزیراعظم نے عوام کو نوکریاں دینے کے بجائے ان سے چھین لیں ، سٹیل ملز کے 16 ہزار ملازمین کو زبردستی نوکریوں سے نکالا گیا،پیپلزپارٹی نے ان 16 ہزار ملازمین کی نوکریاں بحال کیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم تو اپوزیشن میں بھی عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیتے ہیں ، یہ حکمران حکومت میں ہوتے ہوئے بھی روٹی، کپڑا اور مکان چھینتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ایک بار ساتھ دو ملکر عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے، لاہور کے جیالے سب سے بہادر اوروفادار جیالے ہیں ، پیپلزپارٹی کے جیالوں نے جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے ہیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ چاہتے ہیں لاہور شہر کے اصل نمائندے منتخب ہوں، ہم آپ کے پاس آئے ہیں جب ملک مشکل میں ہے ، معاشی بحران ہے خارجہ پالیسی میں کنفیوژن ہے،جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں ، احتجاج سلیکٹڈ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے ، آپ کا نمائندہ کوئی اور چنے گا تو وہ امپائر کی انگلی کی طرف دیکھے گا، ہم حق ملکیت کی بات کرتے ہیں، آپ کے حق روزگار کیلئے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کا کام ہے وہ ملک کے شہریوں کوروزگار کے مواقع دیں، حقوق حاصل کرنے کیلئے شفاف انتخابات کرانے ہوں گے،سب سے پہلے سلیکٹڈحکومت کو ہٹانا پڑے گا،اس دھاندلی زدہ وزیراعظم کو بھگانا پڑے گا، عمران خان کے ہوتے ہوئے اصلاحات نہیں ہو سکتیں ، اسلام آباد پہنچ کر غیر جمہوری شخص پر جمہوری حملہ کریں گے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ نے سیاست کو گالی اور حکومت کو مذاق بنا دیا، عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ان کے صرف 10 وزیر قابل تھے انہیں کاغذکا ٹکڑا پکڑا دیا، جو وزیر فیل تھے انہیں عمران خان نے سندھ بھیجا ہے ، وزیر وں کو سندھ بھیجا شاید کچھ ہو مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان نے گھبرا کر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، قیمتوں میں کمی حکومت نہیں جیالوں اور اپوزیشن کی کارکردگی ہے،ان کاکہناتھا کہ میں خودنوجوان ہوں آپ کے مسائل سمجھ سکتا ہے، نوجوان ملک کا مستقبل ہے، ایسا تعلیمی نصاب بنائیں گے جو ماڈل ہوگا،تعلیمی نصاب نوجوانوں میں دنیا میں مقابلے کی صلاحیت پیدا کرے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت میں آکر ہر رات وزراسے پوچھوں گا کتنے نوجوانوں کوروزگار ملا،چاہتے ہیں نوجوان خود اپنے مسائل حل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آگے بڑھ رہے ہیں، ناکام نہیں لوٹیں گے:مولانا فضل الرحمان