(ویب دیسک)فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مرد کارکنوں نے خواتین کے چپل اور سینڈل پہن کر خواتین کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے لئے ایک مظاہرے میں شرکت کی۔
مظاہرے میں شرکت کرنے والوں مردوں نے پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر خواتین پر ’تشدد کے خاتمے‘ اور ’خواتین کو با اختیار‘ بنانے کے کلمات درج تھے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مرد کارکنوں نے خواتین کے مختلف قسم کے چپل اور سینڈل پہنے تھے اور منیلا کی سڑکوں پر پلے کارڈز اٹھائے خواتین کے مسائل اجاگر کر رہے تھے۔مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے خواتین کے حقوق، ان کی کامیابیوں اور ان کے مسائل پر بحث کا آغاز ہو جاتا ہے۔
ہر سال آٹھ مارچ کو چھوٹے بڑے شہروں میں خواتین مختلف مقامات پر اکھٹی ہوتی ہیں اور اپنے حقوق، امتیازی سلوک کے خاتمے، صنفی مساوات اور ہراسانی سمیت متعدد امور پر روشنی ڈالتی ہیں۔اس دن صرف خواتین کے مسائل پر بات نہیں کی جاتی بلکہ ان کی کامیابیوں کو بھی منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے حوالے سے اہم بات بتا دی