پیپلز پارٹی کالاہورمیں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ ، عوامی مارچ کا پرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے طویل عرصے کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ، کراچی سے روانہ ہو کر لاہور پہنچنے والے عوامی مارچ کا جیالوں نے پرتپاک استقبال کیا ، عوامی مارچ کے شرکاکے استقبال کےلئے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ،لاہورکے مختلف مقاما ت اور پنجاب کے قریبی اضلاع سے قافلے بھی عوامی مارچ میں شرکت کیلئے لاہور کے ناصر باغ پہنچے۔
شکریہ اہلیان لاہور @BBhuttoZardari
— PPP Lahore (@PPPLahore_SM) March 6, 2022
@ChAslamGillPPP
@JamilManj
@FaizaAhmedMalik#AwamiMarch#PakistanBachanaHai pic.twitter.com/mSaqFvWmex
تفصیلات کے مطابق مراکہ میں قیام کرنے والے عوامی مارچ کے شرکانے ناصر باغ کی جانب سفر کا آغاز کیا جو سارے راستے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔عوامی مارچ کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالے صبح سویرے ہی عوامی مارچ کے شرکاکا خیر مقدم کرنے کے لئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوںمیں پہنچ گئے جہاں پارٹی کے منتظمین رہنماﺅں کی جانب سے ان کی حلوہ پوری ، نان چنے اور چائے سے تواضع کی گئی۔ کارکنان سار ادن پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ پیپلز پارٹی صوبائی قیادت کی جانب سے لاہور کو پارٹی پرچموں ،بینرز اور فلیکسز سے سجا دیا گیا۔
جیئے بھٹو کی صداؤں سے لاہور کی فضاء گونج اٹھی۔@BBhuttoZardari #AwamiMarch#PakistanBachanaHai pic.twitter.com/R5WVNdp4z2
— PPP (@MediaCellPPP) March 6, 2022
پولیس کی جانب سے عوامی مارچ کے شرکا اور استقبالیہ کیمپوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے اور تقریباً4ہزار کے قریب پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے۔ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وقفے وقفے سے پنڈال کا دورہ کرتے رہے۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات کارکنوں کے قافلے بھی عوامی مارچ میں شرکت کے لئے ناصر باغ پہنچے۔ قافلوں کی آمدکی وجہ سے لاہور کے داخلی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام گھنٹوں جام رہا۔ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو اورپارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ روانہ ہوئے تو کارکنوںنے ان کی گاڑی کو روک لیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ بلاول بھٹو کے قافلے کا استقبالیہ کیمپوں
لاہور کی عوام، عوامی مارچ کے ساتھ اسلام آباد پہنچ کر کٹھ پتلی سرکار کو وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکال پھینکنے کیلئے پرعزم@BBhuttoZardari #AwamiMarch#PakistanBachanaHai pic.twitter.com/Xz4tHofnK3
— PPP (@MediaCellPPP) March 6, 2022
میں بھی استقبال کیا گیا او ران کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ناصر باغ پہنچنے پر کارکنوں نے بلاول بھٹو کی گاڑیوں کا گھیر لیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگائے جاتے رہے۔
"پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اگر لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کا نمائندہ منتخب ہو تو وہ لاہور کے مزدوروں کا نمائندہ ہو، یہاں کے طالب علموں کا نمائندہ ہو، جو ان کے حقوق کی بات کرے۔"@BBhuttoZardari#AwamiMarch#PakistanBachanaHai
— PPP (@MediaCellPPP) March 6, 2022
3/4 pic.twitter.com/NjtiuVvQQ6
پیپلز پارٹی کی نجی سکیورٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کو اپنے حصارمیں لے کرکنٹینر میں منتقل کیا۔بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو نے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ کنٹینر کی چھت پر آکر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کو بیٹھتا ہے ،مریم نواز کا وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل