(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس کل ہو گا،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے مختلف حصوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، اس کے علاوہ افغانستان کی صورتحال اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی بیٹی نے اداکاری کے شعبے کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا