(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جب ناکام ہوئی تو کیا آپ تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا۔میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک مجھ میں خون ہے، ان کا مقابلہ کروں گا، میری پوری تیاری ہے یہ جوبھی کریں گے میں مقابلہ کروں گا، یہ چوروں کا ٹولہ ہے، یہ ڈاکوو¿ں کا گلدستہ ہے۔
انہوں نے کہاہماری پالیسیوں سے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو کہ ایک ہفتے میں پہنچ رہی ہے، ہم دنیا کے مقابلے میں پاکستانیوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں، اس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ چار لوگ مل کر عدم اعتماد کر رہے ہیں، یہ چوروں کا ٹولہ 35سال سے قوم کو نقصان پہنچا رہاہے، ہم برصغیر میں سب سے آگے تھے، جب چوروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہواہم سب سے پیچھے رہ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم کا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا اعلان
عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد جو میں نے کرنا ہے ۔کیا اس کیلئے تیار ہو۔وزیراعظم کی اپوزیشن کو دھمکی
Mar 06, 2022 | 21:13:PM