ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل 

Mar 06, 2022 | 22:23:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی معروف شوبزشخصیات میں ہوتا ہے اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے،اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش کرنے والے مداح کو شرمندگی کا سامناکر نا پڑ گیا جس مہوش حیات کے پاس کھڑے شخص نے مداح کا ہاتھ پکڑ لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات کسی تقریب میں شریک ہیں جہاں لوگ ان کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں ، اسی دوران ایک شخص اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنوانے کی کوشش کرتا ہے اسی دوران اداکارہ کے پیچھے کھڑا شخص اس کا ہاتھ ہٹا دیتا ہے جس پر وہ شخص اپنا ہاتھ پیچھے ہٹا لیتا ہے۔
اداکارہ کے پیچھے بیٹھی خاتون اس کو ”گڈ“ کا اشارہ کرتی ہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب، بھارتیوں نےاپنے ہی وزیراعظم کی کلاس لے لی

مزیدخبریں