شین وارن کا انتقال ۔کمرے کے فرش اور تولئے پر خون کے دھبے ملے۔تھائی پولیس کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دو روز قبل تھائی لینڈ میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے جانے والے لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی موت کے حوالے سے تحقیقات کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولئے پر خون کے دھبے ملے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تھائی پولیس کے مطابق موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد اٹھا تھا جس سے اس بات کا امکان ہے کہ ان کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے طور پر جب شین وارن کے سینے کو دبایا تو انہیں کھانسی ہوئی تو ان کے منہ سے تھوک اور خون نکلا۔گذشتہ روز تھائی پولیس نے بتایا تھا کہ شین وارن کے خاندان کے افراد سے پتا چلا ہے کہ لیگ اسپنرکو دمے سمیت دل کا عارضہ بھی لاحق تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی دل کے ڈاکٹرکو دکھایا تھا۔شین وارن کے میڈیکل ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے تھائی پولیس نے 52 سالہ لیگ اسپنر کی موت میں کسی کے ملوث ہونے کے امکان کو رد کیا ہے تاہم معاملے کو بالکل 'کلیئر' نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شین وارن نے موت سے 4 روز قبل لوگوں کو کیا بتایا؟