(24نیوز)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی پولش بارڈر کے قریب منتقل ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی دارالحکومت کیف سے پولش سرحد کے قریبی شہر لاﺅف منتقل ہوئے ہیں۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے مشیر نے ایک بیان کے ذریعے اپیل کی ہے کہ یوکرین کو فوری طور پر فوجی امداد چاہئے۔دوسری جانب مشرقی یوکرین میں روسی افواج نے کئی بڑے شہروں پر قبضہ کر لیا ہے اور کیف کا گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے روس کے خلاف یوکرینی جنگجوﺅں کو مسلح کرنے کا عمل دسمبر سے جاری ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو لڑاکا طیارے نشانہ بنانے کا اسلحہ فراہم کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے یوکرین کو شہری علاقوں میں جنگ کے لیے مسلح کرنا شروع کر دیا ہے، طیارہ شکن اسٹنگر میزائل نظام بھی یوکرین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹینک شکن جیولین میزائل اور دیگرفوجی سامان بھی یوکرین کو دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔یوکرین نے امریکی اسٹنگرسے روسی ہیلی کاپٹر کو مارگرایا،ویڈیو وائرل
روسی فوج کے حملے۔کیف کا گھیرا مزید تنگ ۔یوکرینی صدر پولش سرحد کے قریب منتقل
Mar 06, 2022 | 23:07:PM