کراچی ۔ سمندر میں نایاب دیو ہیکل مانٹا کی جوڑی کا نظارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے سمندر میں دو دیوہیکل مانٹا کو دیکھا گیا ہے، جو اس وقت نایاب سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔
ورلڈ وائلڈلائف فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق مانٹا کو 6 سال بعد کراچی کے قریب سمندر میں دیکھا گیا ہے۔ ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مانٹا، شارک اور اسٹنگ رے کی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مانٹاز کو کراچی کے جنوب میں 50 ناٹیکل مائیل دور ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ دو دیوہیکل مانٹاز کا ایک ساتھ ہونا انتہائی غیر معمولی ہے، آئی یو سی این نے حال ہی میں مانٹا کی اس نسل کو خطرے سے دوچار قرار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان میں عام طور پر پائی جاتی تھی لیکن اب یہ انتہائی نایاب ہوتی جارہی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مانٹا کا آخری بار نظارہ اکتوبر 2016 میں چرنا جزیرے کے قریب کیا گیا تھا۔
Giant manta observed in offshore Waters of Karachi after 6 Years, declared ‘endangered’ by the IUCN.
— Sameer Mandhro (@smendhro) March 6, 2022
These two giant mantas were spotted in the offshore waters 50 nautical miles south of #Karachi. It is extremely rare to see two giant manta rays together. pic.twitter.com/oaKKrOD5uD
یہ بھی پڑھیں۔ایک شخص کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل