نئے پلیئرز کو موقع دینا چاہیے،پی ایس ایل ہنگامہ میں سینئر کرکٹرز کی رائے 

Mar 06, 2023 | 00:30:AM

(24نیوز)  ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پلیئر چاہے وہ کپتان ہی ہو اگر اسے لگ رہا ہے کہ وہ اچھا نہیں پرفارم کررہا تو اسے خود چاہیے کہ کسی دوسرے پلیئر کو موقع دے۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی جس پر ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کے بعد جیتنے والی ٹیم کی میچ کے دوران کی گئی بہت غلطیاں چھپ جاتی ہیں، کوئٹہ کی جانب سے عمر اکمل نے اچھا کھیلا۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اگر اچھا پرفارم نہ کرتا تو اسلام آباد نہیں جیت سکتی تھی، میرے مطابق اگر وکٹس جلدی نہ گریں تو  سکور  چاہے کتنا بھی ہو کیا جاسکتا ہے۔

 نسیم شاہ کی بولنگ کے بارے میں سلیم ملک نے کہا کہ جب کوئی بولر 150 کی سپیڈ میں بول کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا اپنے اوپر کنٹرول نہیں رہتا وہ غلطی کردیتا ہے،  نسیم شاہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔

سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی جانب سے عمر اکمل نے اچھا پرفارم کیا جس نمبر پر اسے بھیجا اس حساب سے اس نے اچھا کھیلا، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک اچھا ہٹر ہے۔دوسری جانب افتخا ر ، سرفراز  اور حفیظ اچھا پرفارم نہیں کررہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کی قسمت ا چھی نہیں ہے وہ جو کچھ کرنا چاہتی ہے نہیں کرپارہی، اس میں کسی ایک پلیئر کا قصور نہیں ہے۔ 

سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ چونکہ ویسے بھی اب باہر ہوچکی ہے تو اب اس کی مینجمنٹ کو چاہیے کہ ان کے جتنے بھی میچز باقی ہیں ان میں نئے پلیئرز کو موقع دیں۔

کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی نوجوان بیٹر نہیں ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے نئے پلیئرز کو موقع دینا چاہیے۔ 
 

مزیدخبریں