(24 نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کیلئے ہوگی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف کے جوائنٹ سیکرٹری عمر عزیز نے جاری کیا۔
خیال رہے کہ آفتاب سلطان نے گزشتہ ماہ چیئرمین نیب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔