(امتیاز علی) کراچی کے علاقے قائد آباد میں ملزمان مردم شماری کے عملے سے سرکاری ٹیبلٹ چھین کر فرار ہوگئے۔
قائد آباد میں مردم شماری کا عملہ اپنے سرکاری امور انجام دینے میں مصروف تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر سرکاری ٹیبلٹ، موبائل فون، کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب سے آن لائن کپڑے کا کاروبار کرنیوالا نوجوان کراچی میں بے دردی سے قتل
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک ہی گلی میں دو کار سواروں کو اسلحے کے زور پر لوٹا اور فرار ہوگئے۔