پاکپتن: حقیقی بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محی الدین) پاکپتن کے تھانہ چک بیدی کے حدود میں گاؤں 48 ایس پی میں تہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات پیش آئی جہاں سگے بھائی نے فائرنگ کرکے دو چھوٹے بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سلیم نے زمین کے تنازع پر تلخ کلامی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کے چھوٹے بھائی اسلم، یوسف اور یوسف کی اہلیہ کلثوم موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس کی جانب سے ضروری کارروائی کیلئے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، ملزمان مردم شماری عملے سے سرکاری ٹیبلٹ چھین کر فرار
ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال کی طرف سے اس تہرے قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔