روپیہ مضبوط: انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 274 روپے ہے۔