(ملک اشرف) جسٹس مزمل اختر شبیر نے عورت مارچ کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ میں شہری خاور ممتاز اور دیگر کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ خواتین اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔
درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ آئین نے عورت کو بھی مردوں کے ساتھ ساتھ مساوی حقوق دیئے ہیں، ڈی سی لاہور کو عورت مارچ کے لئے درخواست دی، لیکن انہوں نے اجازت نہیں دی، استدعا ہے کہ عدالت عورت مارچ کرنے اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری خاور ممتاز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کسی دوسری عدالت میں بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔