بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے سے 12 ہزار افراد بے گھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے میں پرہجوم روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ نے تیزی سے پناہ گزینوں کے بانس اور ترپالوں سے بنے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کے نتیجے میں تقریباً 2 ہزار گھر جل کر راکھ ہوگئے جس کے باعث 12 ہزار افراد کھلے آسمان تلے آ گئے۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔
Rohingya refugee camp engulfed by fire in Bangladesh
— RT (@RT_com) March 5, 2023
Follow us on Gab: https://t.co/IuhLFQBQPc pic.twitter.com/mfQuub7UYq
بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کے کمشنر میزان الرحمن نے بتایا کہ آگ نے تقریباً 2 ہزار پناہ گاہوں کو جلا دیا ہے، جس سے تقریباً 12 ہزار افراد جبری طور پر بے گھر ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آگ پر تین گھنٹے میں قابو پالیا گیا لیکن کم از کم 35 مساجد اور پناہ گزینوں کیلئے 21 تعلیمی مراکز بھی تباہ ہوگئے ہیں۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے کارکن نے بتایا کہ کیمپ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، بنیادی خدمات جیسے پانی کے مراکز اور جانچ کی سہولیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔
بنگلہ دیش کی وزارت دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان روہنگیا کیمپوں میں آتشزدگی کے 222 واقعات ہوئے جن میں آتش زنی کے 60 واقعات بھی شامل ہیں، مارچ 2021 میں بستی کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور تقریباً 50,000 بے گھر ہوئے تھے۔
روہنگیا بڑی تعداد میں بدھ مت میانمار کے مسلمان ہیں جہاں انہیں نسلوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔