(ملک محمد اشرف) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
ضرور پڑھیں :جسٹس مزمل اختر کی عورت مارچ کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت
درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا۔مریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئےدرخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے،ہائیکورٹ نےدرخواستوں کےقابل سماعت ہونےیا نہ ہونے سےمتعلق فیصلہ محفوظ کیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے مقامی وکیل کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا،اعظم نذیرتارڑودیگرکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئےدرخواستوں پربھی فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔