عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد

Mar 06, 2023 | 11:28:AM
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا
کیپشن: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں میں کچھ دستاویزات نہیں لگائی گئیں، جس پر لاہور ہائیکورٹ آفس نے دستاویزات درخواستوں کیساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ موجود ہے۔ عمران خان کی جانب سے وکلاء، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔