(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں میں کچھ دستاویزات نہیں لگائی گئیں، جس پر لاہور ہائیکورٹ آفس نے دستاویزات درخواستوں کیساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ موجود ہے۔ عمران خان کی جانب سے وکلاء، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔