کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، نواک جوکووچ ایک اور ایونٹ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار نواک جوکووچ انڈین ویلز ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ کی کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ نواک جوکووچ نے داخلے کی اجازت کیلئے گزشتہ ماہ امریکی حکام سے درخواست کی تھی۔
امریکا میں داخلے کیلئے کورونا 19 ویکسینیشن لازمی ہے، نواک جوکووچ نے ویکسینیشن نہیں کرائی ہے۔
Novak Djokovic has formally withdrawn from the draw for the BNP Paribas Open, tournament officials said Sunday, an indication that his application for a vaccine waiver to enter the U.S. might have failed. https://t.co/tDBMvOrvgc
— ESPN (@espn) March 6, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے کہا ہے کہ ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا اور انہیں آسٹریلیا میں ایئرپورٹ پر ہی روکے رکھا گیا تھا۔