(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سلیکٹرز میں اگر ذمے داری کا احساس ہے تو وہ استعفیٰ دے دیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھارت میں مشکل پیش آ رہی ہے جس پر کھلاڑیوں کے بجائے سلیکٹر سے سوالات کرنے چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، نواک جوکووچ ایک اور ایونٹ سے باہر
سنیل گواسکر نے آسٹریلوی سلیکٹرز سے سوال کیا کہ انہیں پتہ تھا کہ مچل اسٹارک، کیمروں گرین اور جوش ہیزل ووڈ پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے پھر بھی انہیں منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ جوش ہیزل ووڈ وطن واپس جا رہے ہیں وہ وطن واپسی پر ری ہیب میں حصہ لیں گے۔
فٹنس مسائل کے باعث جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔