11 مارچ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر گیارہ مارچ کو لاہور میں عام چھٹی کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 مارچ کو لاہور ضلع کی حدود میں عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پرھیے: لاہور میں جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز آج ہوگا
عام تعطیل حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ اس روز لاہور کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔