لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن 90 روز میں کرانے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں نمٹا دیں

Mar 06, 2023 | 14:10:PM
لاہور ہاہئکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کا الیکشن 90 روز میں کرانے کیخلاف انٹرا کورٹ درخواستیں نمٹا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہاہئکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کا الیکشن 90 روز میں کرانے کیخلاف انٹرا کورٹ درخواستیں نمٹا دیں۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر نے گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کیجانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ عدالت الیکشن کمیشن کی اپیل سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں منظور کرے، الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپیل کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیتے ہیں، آپ کو اس میں اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ مجھے درخواست کو نمٹانے پر اعتراض ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ نہیں لکھا الیکشن کمیشن تاریخ دے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں نہیں لکھا الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کے بعد تاریخ دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں۔