’عمران خان کو گرفتار کرنے سے زیادہ اچھا ہے کہ اسے بھگائیں‘

عمران خان کی ایسی سیاسی بزدلی میں تو حکومت کو فائدہ ہے۔ دو نمبری دیکھیں شبلی فراز کہتے ہےکہ وہ یہاں نہیں ہیں ، حالانکہ عمران خان وہیں سے بعد میں خطاب کررہے تھے: وزیردفاع کی میڈیا سے  گفتگو

Mar 06, 2023 | 14:57:PM

(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے زیادہ اچھا ہے کہ اسے بھگائیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سیاسی لیڈر کی گرفتاری سیاسی قد کاٹھ بڑا کرتی ہے لیکن عمران خان کو اس کی بزدلی ذلیل و خوار کررہی ہے، کل ساری قوم نے عمران خان کی بزدلی دیکھی، عمران خان چوہے کی طرح چھپ رہے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے زیادہ اچھا ہے کہ اسے بھگائیں، عمران خان کی ایسی سیاسی بزدلی میں تو حکومت کو فائدہ ہے۔ دو نمبری دیکھیں شبلی فراز کہتے ہےکہ وہ یہاں نہیں ہیں ، حالانکہ عمران خان وہیں سے بعد میں خطاب کررہے تھے۔

ضرور پڑھیں :’عمران خان کو مکمل صادق اور امین قرار نہیں دیا‘

پیپلز پارٹی سے اختلافات پر خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء نےہمیشہ اتحادی حکومت کا ساتھ دیا، جہاں بھی اتحادی حکومت ہوتی ہے وہاں چھوٹے موٹے اختلاف ہوتے ہیں، یہ اختلافات باہمی گفتگو سےحل ہو جاتے ہیں۔

مزیدخبریں